اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور نظریں جھکا کر جینا پسند نہیں، آنکھ دکھانے سے رشتے نہیں بنتے، نظریں ملا کر سب کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔ نریندر مودی آج راجیا سبھا کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بھارت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ انتہا پسند بی جے پی پر لگے داغ دھونے کی کوشش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اشرافیہ کی جماعت ہے اور نہ ہی ہندوؤں کی۔ یہ تمام بھارتیوں کی جماعت ہے۔ خارجہ پالیسی کی انوکھے انداز میں وضاحت کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ نظریں جھکا کر جینا ہمیں پسند نہیں ہے، آنکھیں دکھانے سے رشتے نہیں بنتے لہذاٰ درمیان کی راہ اختیار کرتے ہوئے نظریں ملا کر چلنا چاہتے ہیں۔
.......
/169